ایران

امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے، نصرت اللہ لطفی

شیعیت نیوز: اسلامی تشہیر کونسل کے نائب چیئرمین نصرت اللہ لطفی نے انسانی حقوق سے متعلق امریکہ کے سیاہ کارنامہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کارنامہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن اور انسانی حقوق کی خلاف وزری کرنے والی سب سے نفرت انگیز حکومت ہے۔

ان خیالات کا اظہار نصرت اللہ لطفی نے آج بروز ہفتے کو امریکی انسانی حقوق کا جائزہ اور انکشاف کے ہفتے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران اور دنیا کے خلاف امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی مناسبت سے 27 جون سے 3 جولائی تک تہران اور دیگر شہروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

لطفی نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے تا ہم وہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کا حامی سمجھتا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے شعبے میں مغربی تہذیب کے سیاہ کارنامہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہی شہریوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور بین الاقوامی میدان میں ان کا سیاہ کارنامہ ہے اور ان کی سربراہی امریکہ ہی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہ امریکہ ہے کہ جوہری معاہدے میں واپس جانے کا فیصلہ کرے، خطیب زادہ

نصرت اللہ لطفی نے مقامی امریکیوں اور سیاہ فاموں کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر فوجی یلغار، قوموں کا استحصال، ایران میں 28 اگست کی بغاوت، جابرانہ پابندیوں، 13 ابان کے سانحات اور 17 ستمبر کے قتل عام ان جرائم کے ایک چھوٹے سے حصہ ہیں۔

انہوں نے 27 جون 1981 کو قائد اسلامی کےخلاف دہشت گردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسی سالوں کے دوران، لاتعداد جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں سے ایک اسلامی جمہوریہ پارٹی پر بم دھماکا تھا؛ جس کے نتیجے میں ملک کے عدلیہ کے سربراہ سمیت 72 دیگر اہم شخصیات شہید ہوگئے۔

نصرت اللہ لطفی نے کہا کہ ملک کے چار حصوں میں کیمیائی بم دھماکے اور ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت سمیت ایرانی مسافر بردار طیارے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کو ایران کے خلاف امریکی جرائم کے دیگر واقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ان معاملات میں امریکہ کا براہ راست یا بالواسطہ اثر و رسوخ رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن اور انسانی حقوق کے خلاف وزری کرنے والی سب سے نفرت انگیز حکومت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button