عراق

بغداد کو دہلانے کی داعشیوں کی سازش ناکام، عراقی آرمی کا بر وقت آپریشن

شیعیت نیوز: عراقی آرمی اور سیکورٹی اہلکاروں نے دار الحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کی ایک کارروائی ناکام بنا دی۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول نے بتایا کہ داعش کے دہشت گرد، جنوبی بغداد میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ داعش کے ایک دہشت گرد نے گرفتاری کے بعد یہ اعتراف کیا کہ ایک مقام پر بڑی مقدار میں دھماکہ خيز مواد رکھا گيا ہے ۔

عراقی آرمی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی جانب سے بتائے گئے ٹھکانے پر جب سیکورٹی اہلکار پہنچے تو ان کو وہاں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ملے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کی شیعہ تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی، ہیومن رائٹس واچ

تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ دہشت گرد انہی دھماکہ خيز مواد کا استعمال دہشت گردی کے واقعے میں کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد،عراق کو بد امنی میں جھونکنا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button