شام: الشدادی میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: شام میں الحسکہ کے مضافاتی علاقے الشدادی میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا جس میں الشدادی نامی علاقے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں پر کئی میزائل داغے گئے۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات اور یہ کہ یہ حملہ کس نے کیا اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز الشدادی کے علاقے میں کرد ملیشیا کے کیمپوں میں داعشی دہشت گرد عناصر کو منتقل کئے جانے کی خبر ملی تھی۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ان دہشت گرد عناصر کو ٹریننگ دینے کے لئے منتقل کر رہا ہے تاکہ ان عناصر کو شام کی قانونی حکومت اور عوام کے خلاف استعمال کرے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سلطان عرب و عجم حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت مبارک ہو
دوسری جانب شمالی شام کے شہر حلب کے نواح کے مقبوضہ علاقوں میں ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے تل رفعت اور عین دقنہ گاؤں کے آس پاس رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج اور ان سے وابستہ افراد نے شمالی شام کے شہر حلب کے نواحی علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ ترک فوج اور اس سے وابستہ ملیشیا نے حلب کے شمالی مضافاتی علاقے کے مقبوضہ علاقوں سے حملے کیے اور انقرہ سے وابستہ ملیشیا نے رفعت کے نواحی علاقوں پر متعدد راکٹ فائر کیے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ترکی سے وابستہ ملیشیا نے حلب کے نواح میں اپنے مقبوضہ علاقوں میں تل رفعت قصبے اور حلب کے شمالی نواحی علاقے میں واقع عین دقنہ گاؤں کے آس پاس رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس سے مکانات کو نقصان پہنچا اور کچھ عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ترک افواج اور ان سے وابستہ گروہوں نے شمالی شام کے گاؤں مرعناز اور تل رفعت نامی گاؤں پر حملہ کیا۔