مشرق وسطی

امریکہ کے دہشت گرد فوجی کانوائے کی عراق سے شام منتقلی

شیعیت نیوز: امریکہ نے اپنا ایک اور دہشت گرد فوجی کانوائے عراق سے شام منتقل کردیا۔ دوسری طرف شامی صدر نے آیت اللہ رئیسی کو صدراتی انتخابات میں فتح پر مبارکباد دی۔

شام کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 بکتربند گاڑیوں اور ٹرکوں پرمشتمل ایک دہشت گرد فوجی کانوائے دیگر فوجی سازوسامان کے ساتھ عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد پر مشتمل یہ کانوائے عراقی کردستان سے شام کی سرحدی گزرگاہ الولید سے القامشلی سٹی پہنچا ہے۔

رشیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کانوائے الحسکہ اور دیرالزور میں واقع امریکی فوجی اڈوں کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

شام کے صوبے الحسکہ، دیرالزور اور رقہ ميں تیل کے مراکز واقع ہیں جہاں امریکی حمایت یافتہ کردستان ڈیموکرٹیک پارٹی سے وابستہ ملیشیا کا کنٹرول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد، حزب اللہ آپ کو اپنا حامی تصور کرتی ہے، سید حسن نصراللہ

دوسری جانب شامی صدر بشار اسد نے ایک پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شامی سرکاری خبر رسان ایجنسی کے مطابق، بشار اسد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے اور شامی حکومت اور عوام کی جانب سے آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے اللہ رب العزت سے صدرات کے عہدے کو سنبھالنے اور اسلامی انقلاب کا راستہ جاری رکھنے سمیت ایرانی عوام کے عزم کو خاک میں ملانے کی سازشوں اور منصوبوں کی شکست کے سلسلے میں آیت اللہ رئیسی کی کامیابی کی دعا کی۔

شامی صدر نے ایران اور شام کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کیلئے آیت اللہ رئیسی سے تعاون میں دلچسبی کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ہفتے کے روز کو ایک پریس کانفرنس میں رائے شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button