مشرق وسطی

مراکشی بادشاہ کی اسرائیل کے نو منتخب وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو مبارک باد

شیعیت نیوز: افریقی ملک مراکشی بادشاہ محمد ششم نے قابض اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو ان کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عالمی خبرررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مراکشی بادشاہ کی جانب سے نئی غاصب صیہونی حکومت کو ارسال کئے گئے مبارکبادی کے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ میں اس فرصت کو غنیمت سمجھتے ہوئے اقوام کی پرامن بقائے باہمی کی خاطر مشرق وسطی میں عادلانہ و دیرپا امن و امان کے قیام کے لئے اپنی جانب سے موثر خدمت کی ادائیگی پر تاکید کرتا ہوں۔

مراکشی شاہی دربار کے مطابق شاہ محمد VI نے بینیٹ کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر آپ کے انتخاب کے موقع پر خوش ہوں کہ آپ نے اپنے عظمت کا اظہار کیا۔ میری نیک تمنائیں اور آپ کے بلند تر کاموں میں کامیابی کے لیے آپ کے ساتھ ہیں۔

میں اس موقع پر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مراکش کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پولیس نے اللد شہر کےممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت کے دور میں تل ابیب اور رباط کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

خیال رہے کہ مراکش نے امریکی ثالثی کے تحت 10 دسمبر کو قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے صحارا کے علاقے پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد  مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ مراکش کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات، مراکشی عوام کی شدید مخالفت کے باوجود استوار کئے گئے ہیں جبکہ مراکشی میڈیا کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ شاہ مراکش کے باقاعدہ دوستانہ تعلقات کی استواری کے باوجود صیہونی کونسلر کو مراکش میں سفارتی دفتر کھولنے میں تاحال مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ مراکشی عوام غاصب صیہونی حکومت کو اپنی سرزمین پر سفارتی دفتر کھولنے کی اجازت دینے پر راضی نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button