مشرق وسطی

شام کے دیرالزور علاقے میں دہشت گرد امریکی اتحاد کی جارحیت

شیعیت نیوز: دہشت گرد امریکی فوجیوں نے شام کے دیرالزور علاقے میں حملہ کرکے کئی عام شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کے طیاروں نے جمعرات کو دیرالزور علاقے کے شہر الشحیل کے الشبکہ محلے میں ہیلی بورن آپریشن کیا اور اس علاقے کے گھروں پر حملہ کرکے کئی شامی شہریوں کو گرفتار اورانھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

امریکی جنگی طیاروں نے ڈیموکریٹک فورس نامی دہشت گرد گروہ کی ہم آہنگی سے دریائے فرات کے دونوں طرف واقع گذرگاہوں پرسنگین گولہ باری کی تاکہ ان علاقوں سے جبری بھرتی کے مخالف جوانوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے۔

امریکہ کے حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ کے عناصر، ایک عرصے سے علاقے کے نوجوانوں کو اپنے گروہ میں جبری طور پر بھرتی کرنے کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تائیوان کے تعلق سے مغربی ملکوں کو چین کا سخت انتباہ

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے ہیلی بورن آپریشن سے پہلے دہشت گرد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الشحیل آبی گذرگاہ پر بمباری کی تھی۔

شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ شام گزشتہ 9 برسوں سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں لوگوں ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی مخالفت کی ہے اور اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی قیادت والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے شام کی حکومت اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ستمبر دو ہزار چودہ سے شام پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاہم اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button