سعودی عرب

سعودی عرب اور متعدد عرب ممالک کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

شیعیت نیوز : سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک نے جنوب مشرقی ریاض کے پرنس سلطان ایئر بیس پر پانچ عرب ممالک کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق ’’طویق 2‘‘ کے نام سے شروع ہونے والی فوجی مشقوں میں مصر ، اردن اور عمان کے ساتھ ساتھ کویت اور بحرین بھی شامل ہیں نیز مبصر ممالک کی شرکت کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشترکہ فضائی مشقوں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی اور ان میں متعدد پروازوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد بھی شامل ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاری اور حکمت عملی سے متعلق فضائی کاروائیوں کی مہارت کو بڑھانا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل سراب صحران 3 نامی امریکہ اور سعودی فضائیہ کے مشترکہ مشقوں کے خاتمے کے بعد یہ فضائی مشقیں شروع ہوئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں زیادہ تر امریکی فوجی اڈے اس وقت ملک کے مشرقی حصے ، خلیج فارس کے کنارے یا ریاض کے آس پاس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی تحریک کی دھمکیوں کی وجہ سے صیہونی پرچم ریلی منسوخ

دوسری جانب سعودی عرب کے مغرب میں جدہ شہر میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے۔ ’جدہ سپر ڈوم‘ کےنام سے یہ گنبد کسی ستون کے بغیر تیار کیا گیا ہے جوپوری دنیا میں نوعیت کا سب سےبڑا ڈوم ہے۔

شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے مغرب میں مدینہ منورہ روڈ پر تیار کردہ اس گنبد کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی اونچائی46 میٹر جب کہ قطر 210 میٹر ہے۔ یہاں پرہونے والی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے 5200 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

توقع ہے کہ اس گنبد نما سیںٹر کا افتتاح پرسوں بدھ کو مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔ اس گنبد کی چھت تلے ڈیجیٹیل منصوبوں کے انعقاد اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

اماراہ مکہ معظمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی تمام سرگرمیوں اور تقریبات کو پہلی بار ایک ہفتے کےدوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں حکومتی اداروں کےعلاوہ نجی شعبہ بھی بھرپور شرکت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button