چنیوٹ،چہلم امام حسین ؑ پر قائم مقدمات کالعدم قرار، ہائی کورٹ نے تمام عزاداران حسینی کو باعزت بری کردیا
ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید اخلاق الحسن شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ عزادار اور عزاداری کے تحفظ کے لیے کام کرتی رہے گی۔

شیعیت نیوز: چہلم امام حسینؑ پر پنجاب کی متعصب پولیس کی جانب سے چنیوٹ کے عزاداران حسینی ؑ پر قائم مقدمات ختم، لاہور ہائی کورٹ نے کیس خارج کرتے ہوئے تمام عزاداروں کو باعزت بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی کوششیں رنگ لائیں اور اربعین پر مشی سے متعلق ہونے والے مقدمات میں تمام عزاداران امام حسین علیہ السلام با عزت بری کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی دباؤ کے باوجود پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید اخلاق الحسن شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ عزادار اور عزاداری کے تحفظ کے لیے کام کرتی رہے گی۔
مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے مشی (پیدل جلوس)کے دوران قائم شدہ مقدمات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا اور جس کے نتیجے میں ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیکر ان مقدمات میں تمام عزاداران امام حسین علیہ السلام کو باعزت طور پر بری کر دیا۔