اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی دباؤ کے باوجود پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے امریکا کے فوجی انخلا کے ساتھ چاہتے ہیں کہ امن عمل بھی آگے بڑھے۔

شیعیت نیوز: سعودی دباؤ جوتے کی نوک پر پاکستان نے امریکا کو افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کیلئے فوجی اڈے دینے سے صاف صاف انکار کردیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے منع کر دیا۔ میڈیا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ فوجی اڈوں کی تلاش امریکا کی خواہش ہو سکتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ میں کہہ چکا ہوں کہ ہمارا امریکا کو فوجی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے قائدین کا ٹرین حادثے کی تحقیقات اور حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے امریکا کے فوجی انخلا کے ساتھ چاہتے ہیں کہ امن عمل بھی آگے بڑھے۔

بعض ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ سعودیہ عرب کے موقع پر سعودی شاہی حکومت کی جانب سے پاکستان سے امریکہ کیلئے 4 فوجی اڈے مانگے تھے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی حکام کو دوٹوک الفاظ میں کہ دیا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی صورت کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close