روس-ایران اتحاد کا ‘ماسکو ٹریلر’: جو ایران کا دشمن وہ ہمارا دشمن
شیعیت نیوز : ماسکو کے ڈوموڈیڈوو (Domodedovo) ایئرپورٹ پر اسرائیل اور روس کے درمیان شدید سفارتی تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 40 سے زائد اسرائیلی شہریوں کو 5 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا اور ان کے فونز کی تلاشی لی گئی۔
روسی سیکیورٹی حکام نے حراست میں لیے گئے افراد کو دو ٹوک الفاظ میں کہا: "ایران روس کا اتحادی ہے، اور جو ایران کا دشمن ہے، وہ ہمارا بھی دشمن ہے”۔ ان اسرائیلیوں سے ایران کے خلاف جنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : امارات کا لرزہ خیز اعتراف: 40 دنوں میں 2800 ایرانی میزائلوں کا سامنا
یہ واقعہ محض اتفاق نہیں بلکہ صدر پوتن کی جانب سے نیتن یاہو کو ایک واضح اسٹریٹجک پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ روس اب ایران کے دفاع میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ اسرائیل کے دفترِ خارجہ نے اس اقدام کو ناقابلِ قبول رویہ قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔







