مشرق وسطی

صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری بعید ہے، قطری وزیر خارجہ

شیعیت نیوز : قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار نہیں کریں گے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کا اسرائیل کے ساتھ تنازع حل نہیں ہوتا اس وقت تک صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری بعید ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وجہ ابھی بھی باقی ہے، ابھی بھی امن کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے گیا اور نہ ہی کوئی امید ہے،ہم نے اس سرنگ کے آخر تک کوئی روشنی نہیں دیکھی ہے۔

الثانی جو قطر کے نائب وزیر اعظم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے صیہونیوں اور فلسطینیوں کے مابین دیرینہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں شرکت رہبر معظم کی آواز پر لبیک قومی و شرعی فریضہ ہے، باقر قالیباف

قطری وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ بہترروابط کیلئے جنہوں نے قطر کا ساڑھے تین سال کا محاصرہ جنوری 2021 میں ختم کیا امید کا اظہار کیا۔

محمد بن عبد الرحمٰن الثانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمیں پہلے ان تنازعات (فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے مابین) کو دور کرنا ہوگا پھر اسرائیل کے ساتھ امن کے لئے اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو کے تحت متحدہ امارات، بحرین اور سوڈان نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ ان ممالک کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کو دنیا بھر میں فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button