مشرق وسطی

سویڈن کے وزیر خارجہ کا یمن پر مسلط کردہ جنگ کو جلد از جلد متوقف کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : سویڈن کے وزیر خارجہ این لنڈی نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ اور مجرمانہ جنگ کو جلد از جلد متوقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سویڈن کے وزير خارجہ نے عمان میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام سے ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی (رہ) کے مزار پر ایک بین الاقوامی سمینار، ملکی و غیر ملکی شخصیات کا خطاب

اس ملاقات میں یمن کی سیاسی، اقتصادی اور انسانی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سویڈن کے وزیر خارجہ نے یمنی تنظیم انصار اللہ کے وفد کے سربراہ محمد عبد السلام کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ میں نے مسقط میں محمد عبدالسلام کے ساتھ ملاقات کی اور یمن میں انسانی حقوق، سیاسی اور جنگ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے گیارہ ستمبر کے واقعات کو اسلام پر حملے کے لئے بہانہ بنایا، عبدالملک الحوثی

سویڈن کے وزير خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

محمد عبدالسلام نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ یمن کا محاصرہ ظالمانہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یمنی عوام تک طبی اور غذائی اشیاء کے پہنچنے کے لئے محاصرے کا خاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button