ایران

یکطرفہ اقدامات اور پابندیاں غیر انسانی اور انسانیت کے خلاف ہیں، تخت روانچی

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے یکطرفہ اقدامات جیسے پابندیوں کو غیر قانونی ، غیر اخلاقی ، غیر انسانی اور انسانیت کے خلاف جنگی جرائم قرار دیا۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ میں ہدف ممالک کے عوام پر یکطرفہ اقدامات کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں سمیت یکطرفہ زبردست اقدامات غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہیں۔” وہ بنیادی طور پر بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریت، حضرت امام خمینی (رہ) کی سب سے اہم خلاقیت، جدت اور نوآوری

تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کئی سالوں سے طویل المدتی پابندیوں کا شکار ہے۔ ان غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے ایران کے ساتھ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی تجارت اور مالی لین دین سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی پابندیوں کے نتائج نے ایرانیوں کی صحت ، ان کو ضروری ادویات ، طبی سامان ، دواسازی اور طبی مصنوعات تک رسائی کو شدید خطرہ لاحق کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان پابندیوں کے نتیجے سے سالانہ بے گناہ لوگ، بچوں اور خواتین کی موت کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ پابندیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو بھی تاریخ کے کوڑے دان میں پہنچ گئے!، جواد ظریف

دوسری جانب نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور یورپ اپنے مشکل فیصلے کریں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ایسا کرسکیں گے۔

ویانا میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ‘ سید عباس عراقچی نے جمعرات کے روز کہا کہ اگرچہ مذاکرات کے عمل میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے لیکن ابھی بھی کچھ اہم امور پر اتفاق رائے کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور یورپ اپنے مشکل فیصلے کریں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ کر سکتے ہیں۔

ویانا میں جوہری مذاکرات کے پانچواں دور کا کل 10 دنوں کی مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

ہونے والے معاہدے کے تحت وفود مزید مشاورت کے لئے دارالحکومتوں کو واپس آئے ہیں اور آنے والے دنوں میں مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button