اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین میں سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری

شیعیت نیوز : بحرین میں سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

نیوز ایجنسی العہد کے مطابق، الوعد پارٹی کے تحلیل کی چوتھی برسی کے موقع پر بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت سیاسی تنظیموں کے قیام کی اجازت نہیں دے رہی اور الوعد پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روکا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بحرین نے سن دوہزار گیارہ کے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی وجہ سے الوعد پارٹی پر پابندی عائد کی تھی جو جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق مرکز کے بیان میں عالمی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بحرین میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کرانے کے لیے شاہی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہ کی فائرنگ، آٹھ عام شہری جاں بحق

انسانی حقوق مرکز بحرین کے سربراہ نضال السلمان نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی تنظیموں اور جماعتوں پر پابندی لگانے کا سلسلہ بند کردے۔

انہوں نے شاہی حکومت سے ملک میں حقیقی اصلاحات کرکے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے ، شاہی حکومت اور خاندانی آمریت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

اس دوران گیارہ ہزارسے زائد بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں مخالفین کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔

بحرین کی ڈکٹیٹر و موروثی آل خلیفہ حکومت اب تک مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں بحرینیوں کی شہریت بھی چھین چکی ہے جبکہ اب بھی بڑی تعداد میں بحرینی نوجوان آل خلیفہ کے عقوبت خانوں میں قید ہیں جہاں انہیں بہیمانہ اور غیر انسانی ایذاؤں کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button