مقبوضہ فلسطین

اندرون فلسطین کے سرکردہ فلسطینی رہنما الشیخ کمال الخطیب کی قید میں توسیع

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں قائم قابض اسرائیل کی نام نہاد مجسٹریٹ عدالت نے اندرون فلسطین کے سرکردہ فلسطینی رہنما الشیخ کمال الخطیب کی حراست میں مزید توسیع کا حکم دیا ہے۔

الشیخ کمال الخطیب اسلامی تحریک کے رہنما اور اندورن فلسطین کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ان کے وکیل عمر خمایسہ نے بتایا کہ اسرائیلی پبلک پراسیکیوٹر نے ان کے موکل پر تین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں ایک الزام آزادی اظہار رائے سے تعلق رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت میں پراسیکیوٹر کی طرف سے پیش کردہ تفصیلات میں الشیخ کمال الخطیب پر تشدد پر اکسانے، پرتشدد کارروائیوں کی حمایت کرنے اور کالعدم تنظیم اسلامی تحریک کے ساتھ تعلق کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسرے الزام یعنی پرتشدد کارروائیوں کی حمایت سے اسرائیلی عدالت کا اشارہ اندرون فلسطین میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کی طرف تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر خارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

دوسری جانب اسرائیلی فوجی عدالت نے ملٹری انٹیلی جنس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے اسلامی مزحمتی تحریک حماس کے سینیر رہنما اور جماعت کے پارلیمانی انتخابات کے لیے نامزد امیدوار یوسف قزاز کو چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔

48 سالہ القزاز حماس کے پارلیمانی امیدوار ہیں اورانہوں‌ نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف کئی روز سے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔ انہیں چار ماہ کی انتظامی قید کی قابل توسیع سزا سنائی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی عدالت نے انٹیلی جنس کی درخواست پر یوسف القزاز کو قید کی سز سنائی ہے۔

خیال رہے کہ یوسف قزاز 9 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے فوری بعد بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

کچھ عرصہ قبل حماس نے ’’القدس ہماری منزل‘‘ کے عنوان سے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں الخلیل شہر سے یوسف قزاز کو بھی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button