فلسطینی ‘طویل جنگ’ کے لئے آمادہ و تیار ہیں، حماس

18 مئی, 2024 13:07

شیعیت نیوز: قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا اپنے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کی ہماری پوری خواہش کے باوجود، ہم دشمن کے خلاف ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہیں ایک ایسی دلدل میں گھسیٹنے کے لئے آمادہ ہیں جہاں انہیں اپنے سپاہیوں کی موت اور اپنے افسروں کی گرفتاری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا، "یہ شدید ردعمل اس لئے ہوگا کیونکہ کہ ہم اس سرزمین کے باشندے اور حقیقی مالک ہیں۔”

فلسطینی مزاحمت نے گزشتہ 10 دنوں میں 100 اسرائیلی فوجی گاڑیوں بشمول ٹینک، بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بلڈوزر بھی شامل کو نشانہ بنانے کے علاوہ قریبی جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

القسام کے کمانڈر نے بتایا مزاحمتی فورسز نے رفح شہر کے مشرقی حصے میں صہیونی دشمن کو کار ضربیں لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لبنان، صہیونی حملے میں حماس کمانڈر شہید

اسرائیلی فوج نے رفح، زیتون کے محلے اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر زمینی حملہ کرنے کا فیصلہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، جس سے صیہونی فوجی، فلسطینی فورسز کے لئے آسان ہدف بن گئے ہیں۔

اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ اگر وہ سات ماہ تک اندھا دھند بمباری کرکے غزہ کی زمین پر موجود ہر چیز کو بھسم کر ڈالیں تو مزاحمت ختم ہوجائے گا۔

لیکن انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ وہ ایک بار پھر جہنم میں گھس آئے ہیں، جہاں پہلے سے زیادہ شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

صیہونی رجیم جب اپنے شوم مقاصد کے حصول کی خواہش کرے گی تو وہ مزاحمت کو اپنے مقابلے میں ایستادہ پائے گی”۔

اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35,303 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، جب کہ 79،261 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

10:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top