اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں رہائشی عمارت پر جارح فوج کی بمباری ، انیس افراد شہید ہوئے

شیعیت نیوز: رپورٹ کے مطابق اس حملے میں مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گيا تھا کہ اس حملے میں چند عورتوں اور بچوں سمیت سترہ عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

اسی طرح کل بھی صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے چھیالیس افراد کو شہید اور سیکڑوں دیگر کو زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:صیہونی دشمن کو ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے، خالد مشعل

فلسطین کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز شہیدوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک پینتیس ہزار تین سو چھیاسی فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بعض خبروں کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کے جنوبی ، شمالی اور مرکزی علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس درمیان استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں صیہونی فوجیوں کو بڑا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button