یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے یمن کے خلاف بندشوں اور محاصرے کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام کے لئے بروئے کار لائی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یمن کے خلاف بندشوں اور محاصرے کے خاتمے اور جنگ بندی کے لئے بروئے کار لائی جانے والی کوششوں کا یمن خیر مقدم کرتا ہے۔

یمن کی جانب سے اس موقف کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس یمن کی مستعفی حکومت کے اراکین اور سعودی حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے لئے سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں جس کا مقصد صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہ کے خلاف پابندیو‍ں میں نرمی اور جنگ بندی کے نفاذ نیز دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی عمل کے دوبارہ آغاز کے لئے ایک منصوبہ پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی افواج نے الیکٹرانک جنگی مشقین اسکائی شیلڈ شروع کردیں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہ کے محاصرے میں نرمی اور یا خاتمے اور اسی طرح جنگ بندی کے قیام اور دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی عمل کے دوبارہ آغاز کے لئے یمن کے حکام، مستعفی حکومت کے اراکین اور سعودی حکام سے جلد ہی گفتگو شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت، کسی بھی قسم کی جنگ بندی سے قبل صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہ کے خلاف پابندیو‍ں کے خاتمے کی خواہاں ہے۔

مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی عرب کی جارحیت اور براہ راست حملوں کے نتیجے میں اب تک قریب بیس ہزار یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جنگ اور محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی ابتر صورتحال اور انسانی المیہ کے باعث لاکھوں افراد اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور بیماروں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button