اہم ترین خبریںیمن

امریکی حکام نے انصاراللہ کے دو کمانڈروں پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا

شیعیت نیوز: مآرب میں سعودی اتحاد کی شکست پر امریکی حکام نے پریشان ہو کر انصاراللہ کے دو کمانڈروں پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ بائیڈن کی حکومت انصاراللہ تحریک کے دو کمانڈروں کے خلاف پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔

یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے لینڈر کنگ نے اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ کے جن دو کمانڈروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ صوبہ مآرب کی جنگ کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔

لینڈر کنگ نے کہا کہ یہ افراد مآرب میں جنگ جاری رکھ کر ہمیں آشفتہ کررہے ہیں، لینڈرکنگ نے کہا کہ ہماری توقع کے برخلاف حتی ماہ رمضان میں بھی جنگ کی شدت میں کمی نہیں لائی گئی۔

واضح رہے کہ مآرب میں سعودی اتحاد کو انصاراللہ کے ہاتھ بری طرح شکست اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور امریکی دباؤ کے باوجود انصاراللہ کے جوان مآرب کی جنگ میں اپنی طاقت کا لوہا منوارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی نمک خواری، عرب امارات کا اسرائیل کی سائبر سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ جب تک ملک کا محاصرہ پوری طرح ختم نہیں ہو جاتا اس وقت تک قیام امن کے لئے کسی بھی درخواست کو سنجیدہ نہیں سمجھا جائے گا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ حکومت یمن کو جارحیت رکوانے کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے کسی طرح کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے ۔

یمنی حکومت کے ترجمان عبدالسلام نے مزید کہا کہ بعض بین الاقوامی فریق صرف جارحین کے لئے امن کے خواہاں ہیں یمن کے لئے نہیں اور ان حالات میں کوئی صلح نہیں ہوسکتی ۔

یمن نے اس سے پہلے بھی اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ ایک محدود جنگ کی بات کرتے ہیں اور محصور یمن کو چھوڑدیا ہے اور جنگ کو محدود کرنے سے کوئی مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے بلکہ اس سے مسائل میں اضافہ ہوگا اوریمن میں قیام امن میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔

یمنی فوج کے ترجمان غاصب صیہونی حکومت پر فلسطین کے استقامتی محاذ کی فتح پر کہا کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے میزائلی انتفاضہ نے صیہونی دشمن پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button