اہم ترین خبریںایران

سب اکھٹے ہو کر داعش کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیں، وزیر خارجہ ظریف

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ اسلام کے پیروکار، افغان بھائیوں کے قتل کے خاتمے میں کردار ادا کریں اور سب اکھٹے ہوکر داعش کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہم ان معصوم اور روزہ دار لڑکیوں کے جاں بحق ہونے پر پر سوگ مناتے ہیں جو داعش دہشت گرد گروہ کا شکار ہوگئے؛ وہ تکفیری عناصر جنہوں نے اسلام اور انسانیت سے اجنبی ہونے کا بخوبی ظاہر کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ اسلام کے پیروکار، افغان بھائیوں کے قتل کے خاتمے میں کردار ادا کریں اور سب اکھٹے ہوکر داعش کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

واضح رہے کہ افغان وزارت داخلہ کے مطابق، دارالحکومت کابل کے سید الشہدا سکول میں ہونے والے یکے بعد دیگرے حالیہ دھماکوں سے کم از کم 50 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وسعودی نواز داعش کا سید الشہداء ؑ اسکول پر حملہ،40 شیعہ ہزارہ طالبات شہید

اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کل بروز ہفتے کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع ایک سکول پر دہشتگردی حملے کی سختی سے مذمت کی۔

اس کے علاوہ کابل میں واقع ایرانی سفارت خانے نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ واریت کے سلسلے میں حملے قرار دے دیا اور کہا کہ دہشت گرد کبھی اپنے اس مقصد تک نہیں پہنچیں گے اور سیکورٹی ادارے اس حملے میں ملوثیں کو سزا دیں گے۔

دوسری جانب پاسداران اسلامی انقلاب ائیر فورس کمانڈر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ہم نے ریڈار اور دفاعی نظام میں بڑی ترقی کی ہے۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل امیر حاجی زادہ نے پیر کے روز خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے نئے کمانڈر کی تعارفی تقریب کے موقع پر کہی۔

انہوں نے فضائی دفاعی نظام کے میدان میں کامیابیوں کے بارے میں بتایاکہ خدا کا شکر ہے کہ حالیہ برسوں میں دفاعی نظاموں کی تحقیق اور تعمیر میں بہت ساری پیشرفت ہوئی ہے، جن میں ریڈار ، میزائل اور الیکٹرانک جنگی نظام شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button