دنیا

بیت المقدس کی آزادی کیلئے لندن اور مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرے

شیعیت نیوز: صیہونی مظالم کے خلاف لندن اور مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن اور مانچسٹرمیں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

لندن اور مانچسٹر میں ہونے والے مظاہروں میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم کی موجودہ کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کے سبب عالمی برادری کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی نوجوان شہید

دوسری جانب فلسطین میں جاری صیہونی بربریت روکنے کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے باہر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات کو لے کر مسلمان ملکوں کی جانب سے صیہونیوں کے اقدامات کا نوٹس لئے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیونس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر یورپی یونین نے بھی اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔

قدس شریف میں گذشتہ تین روز سے جاری صیہونی بربریت اور تناؤ کی نئی لہر پر روسی وزارت خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں قدس شریف کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، قدس شریف میں کشیدگی کے اضافے پر پریشان ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تناؤ بڑھانے والے اقدامات سے پرہیز کریں۔

علاوہ ازیں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے پر زور دیا ہے۔

رمضان کی 27 ویں شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر غاصب اسرائیلی فوج کی اسٹن گرینیڈ اور ربر کی گولیوں سے فائرنگ میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button