اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ میں نہتے روزہ داروں پر قیامت، 200 سے زائد زخمی

شیعیت نیوز: کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی روزہ داروں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے کم سے کم 205 فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ زخمیوں‌میں سے بعض‌کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں صیہونی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے وہاں پرموجود فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا جس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کا بزرگ شیعہ عالم دین پر قاتلانہ حملہ، قومی شاہراہ پر دھرنا

فلسطینی اتھارٹی نے مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوں‌ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے القدس میں فلسطینیوں‌کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ یروشلم گذشتہ کئی سال سے تشدد کا شکار ہے مگر کل جمعہ کے روز پیش آنے والے پرتشدد واقعات زیادہ تشویشناک اور غیرمعمولی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعائد کی ہے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق تنظیم کے طبی عملے نے مسجد اقصیٰ میں زخمی ہونے والے 178 افراد کو طبی امداد فراہم کی جب کہ 80 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اس کے  چھ اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ہلال احمر نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پرحملے کے دوران اسرائیلی پولیس نے فلسطینی طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا اور فلسطینیوں کے چہروں اور آنکھوں‌کو نشانہ بنایا گیا۔تشدد کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل جمعۃ الوداع کے موقعے پر اسرائیلی ریاست کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 70 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button