اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کا بزرگ شیعہ عالم دین پر قاتلانہ حملہ، قومی شاہراہ پر دھرنا

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے خیرپور میرس میں(سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبد الحمید ڈوگر) کے گائوں شاہلدھانی میں مجلس عزا پر حملہ کردیا۔

شیعیت نیوز: سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کا بزرگ شیعہ عالم دین پر قاتلانہ حملہ، مومنین سراپا احتجاج قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹائر نذر آتش، ٹریفک معطل۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے خیرپور میرس میں(سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبد الحمید ڈوگر) کے گائوں شاہلدھانی میں مجلس عزا پر حملہ کردیا۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں موقع پر موجود متعدد مومنین زخمی ہوئے جبکہ سندھ کے معتبر اور بزرگ عالم دین ، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے قریبی ساتھی علامہ شیخ ثابت علی نجفی بھی اس حملے میں بال بال بچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگیوں کا ظالمانہ سلسلہ نہ تھم سکا، واہ کینٹ کےحساس علاقے سے ایک اور شیعہ عزادار لاپتہ

ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں علامہ شیخ ثابت علی نجفی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کی خبر خیرپور شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ مومنین نے حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر اور شرپسندوں کی گرفتاری تک ببرلوء بائے پاس ضلع خیرپور ميرس پر دھرنا دے دیاجس کے نتیجہ میں سندہ پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close