یمن

اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا، انصار اللہ

شیعیت نیوز: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین نے عالمی یوم قدس کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے مرکزلال مسجد اورتکفیری انتہاپسندی کے خلاف جہدمسلسل شہیدخرم زکی کو بچھڑے 5 برس بیت گئے

انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کا معاملہ مسلمانوں کے دش پر ایک اہم ذمہ داری ہے اور امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں سے متعلق نہیں بلکہ یہ مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے کیونکہ آج اسرائیل صرف فلسطینیوں کے لئے خطرہ نہیں بلکہ علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ میں تفرقہ ڈال کراپنے مظالم اور اپنی ناپاک حیات کو جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کی سازشوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے بجائے امت مسلمہ کے مفادات کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم القدس، حریت پسندوں سے عیسائی پادری عطا اللہ حنا کی اپیل

انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حق و باطل کی پہچان بن گيا ہے ۔فلسطین کی مظلوم قوم کے حامی در حقیقت حق کے حامی ہیں اور اسرائیل کے حامی باطل پرست، ظالم اور ظلم کے طرفدار ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک کے حکمرانوں کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو غدار اور خائن حکمرانوں سے بھی ہوشیار رہنا چاہیےاور ان کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button