اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
او آئی سی کے قیام کا مقصد القدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا تھی لیکن آج او آئی سی خاموش بیٹھی ہے، شیریں مزاری
فلسطین کے مسئلے پرپاکستان کی حکومت کا موقف ہمیشہ اٹل اور اصولی رہا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ القدس کا دن بہت اہم ہے جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا تب تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سیمینار “قبلہ اوّل کی آزادی قریب ہے” کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے قیام کا مقصد القدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا تھی لیکن آج او آئی سی خاموش بیٹھی ہے۔فلسطین کے مسئلے پرپاکستان کی حکومت کا موقف ہمیشہ اٹل اور اصولی رہا ہے۔اگر فلسطین کے مسئلے پر ہم لچک دکھاتے ہیں تو پھر کشمیر پر بھی ہمارا موقف جاندار نہیں رہے گا۔