عراق

داعش کے خلاف عراقی فوج اور حشدالشعبی کا مشترکہ آپریشن

شیعیت نیوز: عراقی فوج اور حشدالشعبی نے صوبہ کرکوک میں داعش کے باقیات کے خلاف مشترکہ آپریشن انجام دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حشدالشعبی کے سولہویں بٹالین نے عراقی فوج کے ساتھ مل کر جنوب مغربی کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس آپریشن میں جو الملتقی کے علاقے میں انجام پایا ہے ، عراقی فوجیوں نے داعش کی ایک سرنگ کا پتہ لگایا اور ان کے ہتھیاروں کو ضبط کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن کے ٹیلیفون سے سعودی عرب اور یو اے ای کے ایوانوں میں ہنگامہ

دوسری جانب حشدالشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے آمرلی شہرکے مشرق میں واقع البوغانم دیہات میں داعشی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لے کردہشت گردوں کے اڈے پرگولہ باری کی۔

عراق میں داعش کی شکست کے اعلان کے باوجود اس کی باقیات بعض علاقوں میں اب بھی موجود ہیں جن کا صفایا کرنے کے لئے عراقی فوج اور حشدالشعبی متعدد کارروائیاں انجام دے چکی ہے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔

دوسری جانب عراق میں قابض امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے باعث متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔

عراقی چینل صابرین نیوز نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ امریکی فوجی قافلے کو عراقی دارالحکومت بغداد میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے بم حملوں میں گذشتہ کچھ ماہ سے بہت زیادہ تیزی آئی ہے جس کے باعث اب امریکی فوج نقل و حمل کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی مدد لینے پر مجبور ہو چکی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ملک میں موجود غیر ملکی خصوصا امریکی فورسز کو فوری طور پر ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا تھا جس پر عملدرآمد میں امریکی فوج ہنوز لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button