اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے سابق اسکاؤٹ، پاک فوج کے جوان کیپٹن فہیم عباس مادر وطن پر اپنی قیمتی جان فدا کرگئے

شہید کیپٹن فہیم عباس کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے ہنگو پہنچادیا گیا ہے ، جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی جس میں اہل علاقہ،سیاسی ، مذہبی ،سماجی شخصیات اور اہل خانہ شریک ہوں گے ۔

شیعیت نیوز: مادر وطن کا ایک اور بہادر سپوت خاک وخون میں غلطاں ہوکر بارگاہ سید الشہداء امام حسین ؑ میں پہنچ گیا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق اسکاؤٹ اور پاک فوج کے کیپٹن فہیم عباس وزیر ستان میں سعودی نواز تکفیری وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کا تعلق ہنگو سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے محاذ پر ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تحریک طالبان کے سفاک دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک اور جوان پاک سرزمین پر اپنی جان نچھاور کرگیا۔ کیپٹن فہیم عباس طالبان کے حملے میں شہید ہوئے ، انہیں تین گولیاں سامنے سے لگیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنے غیرآئینی ہتھکنڈوں سے بازنہ آئی توملک گیر عزاداران کنونشن منعقد کر کے مربوط حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

کیپٹن فہیم عباس کا تعلق خیبرپختونخوا کےضلع ہنگو سے تھا، پانچ ماہ قبل ہی وہ رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے ، زمانہ طالب علمی میں وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن سے وابستہ رہے اور امامیہ اسکاوٹس میں ذمہ داریاں انجام دیں، بعد ازاں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور کیپٹن کے عہدے پر فائض ہوئے ۔

کیپٹن فہیم عباس انتہائی ملنسار ، جفا کش اور بہادر انسان تھے، نوجوانی سے ہی مادر وطن کے لئے کچھ کرگزرنےکا جذبہ رکھتے تھے ، جنوبی وزیرستان کے محاذ پر انہوںنے ملک دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے مردانہ وار اپنی جان پاک سرزمین کے دفاع کی راہ میں قربان کردی ۔

شہید کیپٹن فہیم عباس کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے ہنگو پہنچادیا گیا ہے ، جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی جس میں اہل علاقہ،سیاسی ، مذہبی ،سماجی شخصیات اور اہل خانہ شریک ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button