یمن

محمد بن سلمان امن کی خواہش عمل سے ثابت کریں۔ یمن کی قومی حکومت

شیعیت نیوز: یمن کی قومی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے یمن کے بارے میں کوئی بھی مثبت بیان اسی وقت معنی خیز ہوسکتا ہے جب اس ملک کےعوام کا محاصرہ عملی طور پر ختم اور بیرونی حملے بند کردیے جائیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق، یمن کی قومی حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محاصرے کا عملی طور پر خاتمہ اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جانا، امن کی خواہش کی صداقت جانچنے کا واحد ذریعے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کا وجود خطرے میں ہے، بنیادی اصلاحات ضروری ہیں، شیخ عیسیٰ قاسم

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کے روز یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یمن کی قومی حکومت جنگ بندی کو قبول اور مذاکرات کی میز پر آجائے گی۔

سعودی عرب نے دوماہ قبل بعض تجاویز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ریاض حکومت یمن میں امن و امان کی خواہاں ہے۔

یمن کی قومی حکومت نے سعودی عرب کی تجاویز کو غیر حقیقت پسندانہ اور ناجائز مطالبات کا حامل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی بندرگاہ حیفا میں تیل ریفائنری دھماکوں سےگونج اٹھی

یمنی قومی حکومت کا کہنا ہے کہ زمینی اور فضائی حملوں اور محاصرے کا خاتمہ جنگ بندی کی اولین شرط ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کر رہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب کے جنگ افروزی کے باعث اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button