دنیا

کورونا وائرس امریکہ نے پھیلایا ہے، روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا انکشاف

شیعیت نیوز: روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر نے کورونا کے لئے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کورونا وائرس ایک امریکی لیب سے پھیلا ہے۔

روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر ویاچسلاؤ ولودین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک امریکی لیب سے پھیلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں پایا گیا لیکن یہ وائرس جس لیب سے لیک ہوا ہے وہ امریکہ کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اس لیب کا بجٹ بھی امریکی حکام فراہم کرتے ہیں۔

روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روسی سائنسداں جس طرح کورونا کی مؤثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح وہ اس بات کا تعین کرنے میں بھی کامیاب ہوں گے کہ کورونا کہاں سے پھیلا ہے اور یہ وائرس قدرتی طور پر وجود میں آیا ہے یا لیب میں تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 200 افراد ہلاک و زخمی

روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاؤ ولودین نے کہا کہ روس میں کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپی ملکوں سے پہنچا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان یورپی ملکوں کو جہاں سے یہ وائرس روس پہنچا ہے، روس میں انسداد کورونا مہم پر آنے والے تمام اخراجات اور تاوان ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔

دوسری جانب بین الاقوامی اتحادی افواج کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ نیٹو نے امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی فوج کو وطن واپس بلانے کے فیصلے کے بعد افغانستان سے اپنے مشن سے دستبرداری کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحادیوں نے اپریل کے وسط میں فیصلہ کیا تھا کہ یکم مئی تک ریزولوٹ سپورٹ مشن فورسز کی واپسی کا آغاز کیا جائے اور یہ انخلا شروع ہو گیا ہے، یہ ایک منظم، مربوط، اور سوچا سمجھا عمل ہو گا۔

امریکی حمایت یافتہ اتحاد کے ممبران نے رواں ماہ واشنگٹن کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لیے جو بائیڈن کے اعلان کے بعد افغانستان میں اپنے 9 ہزار 600 فورسز کے انخلا پر اتفاق کیا تھا۔

یہ فیصلہ جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منظور کردہ ڈیڈ لائن سے کئی مہینوں تاخیر کا شکار ہے، ایسے خدشات کے دوران سامنے آیا کہ اس سے ملک میں طالبان کو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button