مشرق وسطی

ایران کے سلسلے میں بن سلمان کا بیان ، ابوظہبی کے ولیعہد کی حمایت

شیعیت نیوز: ابوظہبی کے ولیعہد نے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے بارے میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سعودی ولی عہد کے بیانات کو سراہا۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے بدھ کو ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ریاض کو امید ہے کہ تہران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جا سکتے ہیں کہا ہے کہ ہمارا ملک علاقے اور دنیا کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لئے کام کررہا ہے ۔

سعودی ولیعہد نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نہیں چاہتا کہ ایران مشکل حالات میں رہے بلکہ چاہتا ہے کہ ایران پھولے پھلے اور ترقی کرے اور اس خواہش کی وجہ یہ ہے کہ علاقہ اور دنیا ترقی و پیشرفت کی جانب آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے انتخابات ملتوی کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع

دوسری جانب مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں جاری کشیدگی کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں جنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیےمتفقہ طورپر کوششیں جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ٹور ونسلینڈ نے بیت المقدس یا غزہ کی پٹی میں کسی بھی قسم کی کشیدگی  میں اضافے سے بچنے کے لیے اگلے مرحلے میں رابطے تیز کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

مصری وزارت خارجہ کے بیان میں اشارہ کیا  ہے کہ وزیر خارجہ شکری نے اقوام متحدہ کے ایلچی کے ساتھ ، جو اس وقت قاہرہ کا دورہ کررہے ہیں فلسطین کے مسئلے میں ہونے والی پیشرفت ، اور فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

شکری نے کہا کہ اردن ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مصر کی مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button