مشرق وسطی

بحرین کی فضائی کمپنی کا اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان

شیعیت نیوز: بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اعلان کیا ہے وہ منامہ تل ابیب کے درمیان براہ راست پرواز چلانے والی ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازحکام کے مطابق گلف ایئر 3 جون سے تل ابیب کیلئے براہ راست ہفتہ وار2 پروازیں چلائےگی۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر رد عمل

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کرکے اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس معاہدے پر امریکہ کی سربراہی میں واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے دستخط کیے تھے،قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کی غنڈا گردی عروج پر،معصوم بچوں پر لاٹھی چارج،مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے گورنر ہاؤس پہنچ گئے

یاد رہے کہ سعودی حکام صیہونیوں کے ساتھ اپنے خفیہ تعلقات کو منظر عام پر لانے سے کتراتے ہیں اور ان کا اعلان نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے صیہونیوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہیں۔

حال ہی میں صیہونی ایک عہدہ دار نے کہا تھا کہ سعودی عرب ایران کے خوف سے ہمارے ساتھ تعلقات کو سامنے نہیں لا رہا ہے جبکہ ہمارے درمیان خفیہ تعلقات کئی دہائیوں سے جاری ہیں جس پر سعودی حکام کی جانب سے کسی طرح کا د عمل سامنے نہیں آیاجو اس بات کی علامت ہے کہ صیہونیوں کا دعوا کسی حد تک حقیقت پر مبنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button