مشرق وسطی

یمن کے بحران کے حل کے لئے جنگ بندی ضروری ہے، عرب لیگ

شیعیت نیوز: عرب لیگ نے یمن کے بحران کے حل کے لئے جنگ بندی کو ضروری قرار دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ جنگ بندی یمن کے بحران کے حل کی جانب پہلا قدم ہے۔

ابوالغیط نے ریاض میں سعودی وزيرخارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات میں یمن کے تعلق سے سعودی موقف کو سراہا۔

عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری نے تحریک انصاراللہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، انہوں نے انصاراللہ پر زور دیا کہ وہ یمن کے مفادات کو دیگر مفادات پر ترجیح دے۔

سعودی عرب نے دوماہ قبل ایک منصوبہ پیش کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ریاض، یمن میں امن کا خواہاں ہے۔

یمن پر جارحیت کو چـھے برس کے بعد بھی سعودی اتحاد کو اپنے کسی ایک مقصد میں بھی کامیابی نہیں ملی ہے۔

یمن پر یکطرفہ جارحیت اور اپنے اہداف میں ناکامی کی وجہ سے آل سعود کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سعودی حکومت یمن میں قیام امن کی بات کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

یمنی عوام کا کہنا ہے کہ جو چیز سعودی حکام جنگ کے ذریعے حاصل نہيں کرسکے اسے اب امن منصوبے کی بات کرکے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی فوجی موجودگی عراق کے لئے بڑا خطرہ ہے، تحریک النجبا

دوسری جانب بحرینی شہریوں نے جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ہیں۔

بحرین الیوم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ جیلوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سیاسی قیدیوں کو فورا رہا کیا جائے ۔

بحرینی عوام گذشتہ کئی دنوں سے کورونا وبا میں حفظان صحت کی پابندی نہ ہو پانے اور جیلوں کی ابتر حالت کے سبب سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کررہے ہیں۔

بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں گذشتہ دنوں کے دوران کم سے کم تین سو اناسی مظاہرے ہو چکے ہیں ۔ جمعیت الوفاق نے رپورٹ دی ہے کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بحرین کی جیلوں میں تقریبا ایک سو سیاسی قیدی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں اور یہ تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button