فرقہ پرست شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے قائدین کے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بھی بلاک کیئےجائیں گے جبکہ انہیں دوبارہ نام بدل کر کام کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

شیعیت نیوز: فرقہ پرست اور شدت پسندتنظیم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد، کالعد م جماعت قرار ۔تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔تحریک لبیک پر پابندی کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ٹی ایل پی کو 79 ویں نمبر پر شامل کیا۔
کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی، ٹی ایل پی کو خیرات، امداد دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوگی۔ نیکٹا، وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کے اثاثوں کے تعین کیلئے چیف سیکرٹریز کو خطوط بھجوا دیئے۔ جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے، نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا، سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ممتاز عالم دین علامہ محمد عون نقوی مرحوم آہوں اورسسکیوں کےساتھ وادی حسین ؑ میں سپرد خاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے قائدین کے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بھی بلاک کیئےجائیں گے جبکہ انہیں دوبارہ نام بدل کر کام کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔