مشرق وسطی

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں، اسلامی تعاون تنظیم

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کو مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں‌ا س کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز جدہ میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ المبارک اور اس میں موجود نمازیوں اور روزہ داروں پر اسرائیلی فوج کا تشدد، مسجد کے درازوں کی توڑپھوڑ ، اذان دینے اور نماز کی ادائیگی سئے روکنے اور مسجد کے لائوڈ اسپیکروں کو بند کرنے جیسی کارروائی ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

بیان میں اسرائیلی فوج کی قبلہ اول پر جارحیت کو خطرناک قراردیتے ہوئے صیہونی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ مقدس مقامات کی حرمت اور عبادت گاہوں میں مذہبی آزادیوں کویقینی بنائے۔ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں اور نمازیوں پر تشدد بین الاقوامی انسانی حقوق، عالمی قوانین، جنیوا معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو بڑا نقصان، اربیل میں بدنام زمانہ تنظیم موساد کا اڈا تباہ

اسلامی تعاون تنظیم نے قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے تمام اشتعال انگیز واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم اور فلسطین میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں اور مقدس مقامات پر حملوں سے روکنے کے لیے اپنا اثرو نفوذ استعمال کرے تاکہ عرب امن فارمولے کے تحت اور عالمی قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ اور اسلامی میوزیم کے دروازے  میں گھس کر توڑپھوڑ کی تھی اور مسجد اقصیٰ کے لائوڈ اسپیکروں کی تاریں کاٹ دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button