دشمن ہمارے ایمان اور عزم کو کمزور نہیں کر سکتا، ایرانی ائیر چیف
شیعیت نیوز : ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی نے کہا ہے کہ دشمن ملک کی مسلح افواج کے عقیدے، امید اور جذبے کو نشانہ بنا کر انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، آرمی کے نظریاتی-سیاسی ادارے کے یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن نفسیاتی جنگ کے ذریعے مسلح افواج کے جوانوں میں مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مقاومت کی انسانیت دوستی، یہودی قیدی کو اسرائیلی جیل سے رہا کروا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج اپنے ایمان اور روحانی قوت کے بل بوتے پر میدانِ جنگ میں دشمن کے سامنے کامیاب ہوئیں۔
واحدی نے 12 روزہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی افواج کے نظریاتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن نے تکنیکی برتری کا دعویٰ کیا مگر ایرانی افواج نے اپنی عقیدت اور عملی قوت سے اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم خطے میں سربلند کیا۔







