اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
غزہ میں انسانی بحران سنگین، 15 ہزار سے زائد زخمی فوری طبی امداد کے منتظر
عالمی ادارہ صحت کا خبردار — طبی سازوسامان کی کمی سے زندگیاں خطرے میں

شیعیت نیوز: عالمی ادارہ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 15,600 سے زائد فلسطینی شدید طبی امداد کے محتاج ہیں اور انہیں فوری طور پر منتقل کر کے علاج فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ادارے نے زور دیا کہ غزہ میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا اعلیٰ عہدیدار مستعفی
رپورٹ کے مطابق، حالیہ وحشیانہ حملوں کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کے اعضا ضائع ہوئے اور آتشبس کے باوجود غزہ میں طبی سازوسامان کی کمی برقرار ہے، جس سے زخمیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ متاثرین کو بروقت علاج فراہم ہو سکے اور مزید انسانی نقصانات سے بچا جا سکے۔