13روز سے پرامن دھرنا جاری ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی پر حکمرانوں کی بے حسی افسوس ناک ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
رمضان المبارک کے بابرکت عشرے کا آغاز ہوگیا ہے ، ریاستی ادارے اس ماہ مبارک کی حرمت کا خیال کرتے ہوئےمسنگ پرسنز کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کا موقع فراہم کریں ۔

شیعیت نیوز: مزار قائد پرجاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنزکے احتجاجی دھرنے کے تیرہویں روزنامور عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہیں ہیں ۔لاپتہ افراد کی بازیابی پر حکمرانوں کی بے حسی افسوس ناک ہے۔13روز سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنے میں بیٹھے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کیا لاپتہ افراد اس ملک کے شہری نہیں ۔لاپتہ افراد اگر کسی جرم میں ملوث ہیں تو آئینی و قانونی کاروائی کی جائے۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں ۔مسنگ پرسن کی بازیابی ہمارا اولین مطالبہ ہے ۔ملک کے کسی بھی شہری کا اس طرح مسنگ ہونا آئین کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرکاء دھرنا نے اپنے حوصلوں کو بلند رکھنا ہے،ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے، علامہ راجہ ناصرعباس
ان کا کہنا تھاکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو بتایا جائے کے ان کے پیارے زندہ بھی ہیں یا نہیں ،لاپتہ افراد کی مائیں بہنیں اور چھوٹے بچے حکومت سے اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا جائز مطالبہ کر رہے ہیں ۔لاپتہ افراد میں نوجوان چھ چھ سالوں سے جبری لاپتہ ہیں ۔صبر اور استقامت کے ساتھ پر امن دھرنا جاری رھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں ھم سے زیادہ پر امن اور محب وطن کوئی نہیں ہے۔ھم آئین اور قانون کی عملداری چاہتے ہیں۔رمضان المبارک کے بابرکت عشرے کا آغاز ہوگیا ہے ، ریاستی ادارے اس ماہ مبارک کی حرمت کا خیال کرتے ہوئےمسنگ پرسنز کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کا موقع فراہم کریں ۔