اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران چین شراکت داری امریکہ کیلئے چیلنج اور پاک ایران تعلقات کیلئے خوشی کا باعث ہے، سینیٹر مشاہد حسین

سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس نہ تو چین جیسی قیادت اور وسائل ہیں اور نہ ہی عالمی حالات اس وقت امریکہ کے حق میں ہیں۔

شیعیت نیوز: سینیٹ آف پاکستان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایران اور چین کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ سمجھوتے کو امریکہ کے لئے چیلنج اور پاکستان ایران تعلقات کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایک بین الاقوامی ٹی وی چینل میںگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ دنیا کے حالات بڑی تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں اور طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کا شدیدگرمی میں مزارقائد پر دھرنا چوتھےروز بھی جاری، ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار یکجہتی

پاکستانی سینیٹ میں خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے ایران اور چین کے درمیان سمجھوتے کو خطے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں یعنی چین و ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی قریبی اور دیرینہ ہیں اور اسلام آباد کو تہران بیجنگ تعاون پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

چین کے ون روڈ بیلٹ پروگرام کے مقابلے میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی منصوبے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس نہ تو چین جیسی قیادت اور وسائل ہیں اور نہ ہی عالمی حالات اس وقت امریکہ کے حق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک آزاد جمہوری ریاست کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی باسیوں کو جبری گمشدگی کا شکار کرے، ناصرشیرازی

انہوں نے ایران چین معاہدے کو سی پیک پلس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے مثبت اثرات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکہ اندرونی اور بیرونی دونوں سطح پر زوال کا شکار ہے اور بلاشبہ اکیسویں صدی ایشیاء کی صدی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button