لبنان

لبنان کے کفرشوبا پہاڑی علاقہ میں اسرائیلی جاسوس ڈرون برآمد

شیعیت نیوز: لبنان کے کفرشوبا پہاڑی علاقے پر گرنے والا ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون برآمد ہوا ہے۔

العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے کفرشوبا علاقہ کی بلندیوں پر اسرائیلی جاسوس ڈرون دریافت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی سرزمین پر تجاوز اور قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کفرشوبا کی بلندیوں پر برآمد ہوا۔

ایک چرواہے نے بوابہ حسن اور رویسات فوجی کیمپ کے درمیان لبنانی اور یو این آئی ایل آئی ایل کی بین الاقوامی افواج کے ٹھکانوں کے قریب صیہونیوں سے آزاد ہونے والے لبنانی علاقوں میں ڈرون دریافت کیا جسے لبنانی فوج کے حوالے کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں لبنانی فوج نے بیلدا اور یمس الجبل کے سرحدی علاقوں میں دو فوجی چوکیوں پر اڑتے ہوئے دو اسرائیلی ڈرونوں پر فائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہدا، خوف اور اندوہ سے امان کی بشارت دے رہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے پہلے اسرائیلی ڈرون پر فائر کیا جو میس الجبل کے علاقے میں فوج صدر دفاتر کے اوپر اڑ رہا تھا، اس کے بعد لبنان کے فوجیوں نے بیلدا سرحدی علاقہ کے جنوب میں خربہ شعیب علاقے کے اوپر اڑنے والے دوسرے اسرائیلی ڈرون پر فائر کیا۔

واضح رہے کہ لبنانی فوج نے حال ہی میں یروشلم میں قابض حکومت کے خلاف شکایت درج کروائی اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جس میں لبنان نے کہا ہے کہ اس شکایت کو درج کرنے کی وجہ صیہونیوں کی طرف سے اس ملک کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی اور اس کے جنگی طیاروں کے اس ملک کے آسمان سے بار بار گزرنا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2006ء میں سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد1701 منظور کی تھی جس میں فریقین سے جنگ بندی اور ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button