مشرق وسطی

شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف کورونا وائرس کا شکار ہوجانے والے صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ اب پوری طرح صحت مند ہیں۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ قصی عیسیٰ نامی ایک شخص نے دارالحکومت دمشق کے رکن الدین محلے میں یہ بم دھماکہ کیا ہے۔ اس بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ سے سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں سےشروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

شام کی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشت گردوں کو دھول چٹا دی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد گروہ بھی جلد ہی شکست سے دوچار ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مآرب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشقدمی، سعودی اتحاد سے وابستہ فوجیوں کا محاصرہ

دوسری جانب شام کےایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہوجانے والے صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ اب پوری طرح صحت مند ہیں۔

سانا نیوز ایجنسی نے شام کے ایوان صدر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدر بشار اسد اپنی اہلیہ الاسما کے ہمراہ منگل کو دفتر پہنچے ۔

صدر بشار اسد کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ نے قرنطینہ کی مدت مکمل کرلی ہے اور پوری طرح صحت یاب ہو کرآج سے اپنا معمول کا کام کاج شروع کردیا ہے۔

شام کے ایوان صدر نے مارچ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ اسماء الاسد کورونا میں مبتلاء ہوگئے ہیں ۔

شام میں اب تک اٹھارہ ہزار چھے سو اڑتیس افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے بارہ ہزار چار سو بانوے افراد صحت یاب اور ایک ہزار دوسو سینتالیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button