مشرق وسطی

جرائم پیشہ گینگ صیہونی حکومت کی نگرانی میں کام کر رہے ہیں، محمد برکہ

شیعیت نیوز: محمد برکہ چیئرمین کمیٹی امور فلسطین 1948نے کہا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ علاقوں میں جرائم پیشہ گینگ کے وجود سے پریشان نہیں ہے کیونکہ یہ گروہ حقیقت میں اسی حکومت کے ماتحت ہیں اور وہ ان کے زیر کنٹرول ہیں جو قتل و غارت اور جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

اسرائیل میں جرائم پیشہ گینگ اور دنیا کا جدید ترین اسلحہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایک سابق ’’شاباک‘‘ عہدیدار کے مطابق ان مجرم گروہوں کو زیادہ تر اسلحہ صیہونی فوج فراہم کرتی ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’ما خفی اعظم‘‘ کے ذریعہ کی جانے والی تحقیقات کے مطابق 1948 کے فلسطینی علاقوں میں مجرم گروہ اور جرائم پیشہ گینگ صیہونی حکومت کی نگرانی میں تشکیل دیئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نائیجر: مسلح دہشت گردوں کا دیہاتوں پر حملہ، 137 افراد ہلاک

الجزیرہ نے اپنی نئی تحقیق میں مقبوضہ عرب خطوں میں منظم جرائم، فلسطینی کارکنوں اور شخصیات کے قتل کے حوالے سے رپورٹنگ شروع کر رکھی ہے۔

’’ریڈ لائن کے اندر‘‘ کے عنوان سے ہونے والی یہ تحقیق انوکھے ثبوت اور وضاحتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پہلی بار ان جرائم کی مختلف جہتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہ لانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، علامہ باقر عباس زیدی

نام نہاد گرین لائن کے اندر فلسطین لبریشن آرگنائزیشن میں قدس اور مسجد اقصیٰ کے کیس کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان الاغباریا گذشتہ جنوری کو ہونے والے دہشت گردی کی کارروائی میں معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ صحت یابی کے بعد انہوں نے پہلی بار میڈیا سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شخصیات اور رہنماؤں کے قتل میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کے کردار نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے اور اس مسئلے نے ان تنظیموں کے خلاف بہت سے الزامات عائد کیے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button