اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، یمن و انصار اللہ کی حمایت پر زور

چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل نے گریٹر اسرائیل منصوبے کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا

شیعیت نیوز : جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل کے چیئرمین، سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے یمن پر اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں، بالخصوص یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد عبدالکریم الغماری پر دوسری بار قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری اور بالخصوص عرب حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف خاموشی ترک کریں، ورنہ یہ خطے میں امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمٰن کا آیت اللہ اعرافی کے خط کا جواب اور اظہارِ تشکر

انہوں نے یمن، لبنان اور شام میں جاری اسرائیلی جارحیت کی نشاندہی کرتے ہوئے انصار اللہ یمن کی قیادت اور مجاہدین کے عزم، حوصلہ اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سید زوار حسین نقوی نے انصار اللہ کی اہلِ غزہ کے ساتھ بھرپور حمایت کو سراہا اور کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی، بشمول امریکہ اور دیگر مغربی طاقتیں، اس عزم و ہمت کے سامنے ناکام ہو رہی ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ اسرائیل کے “گریٹر اسرائیل” منصوبے کے تحت اردن، شام، لبنان، مصر، سعودی علاقے، عراق کے وسیع حصہ اور ترکیہ کے بعض علاقوں پر قبضے کے ارادے عالمی امن کے لیے غیر معمولی خطرہ ہیں، اور یہ خطہ مستقبل میں وسیع تباہ کاری اور عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اقوامِ عالم، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف اقدامات اٹھائیں اور جارحیت کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائی کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمن کی قیادت اور عوام کی ثابت قدمی نہ صرف مظالم کو ناکام بنا رہی ہے بلکہ مستقبل میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی شکست کی نوید بھی ہے اور یہ پورے عالمِ اسلام کے لیے حوصلہ، استقامت اور قربانی کی روشن مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button