اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی اور وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کا آئینی حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا عزم

امید ہے قومی اسمبلی میں بھی جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے جلد آئینی ترمیم منظور کر لی جائے گی

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین علامہ عارف حسین واحدی نے جی بی ھاؤس اسلام آبادوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات کی اس موقع پر علامہ فرحت عباس جوادی بھی مرکزی جنرل سیکریٹری کے ہمراہ تھے۔علامہ عارف واحدی نےخالد خورشید خان کووزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔جی بی کے آئینی حقوق اورخطے سے عوامی مشکلات ،محرومیتوں کےازالے اور باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ھوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا پاکستان چاہیے جس کے مقاصد کا تعین قائد اعظم محمد علی جناحؒ نےکیا ، علامہ ساجد نقوی

علامہ عارف واحدی نے جی بی اسمبلی کی طرف سے جی بی کو صوبہ بنانے کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کی قیادت میں ہم نے جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے مسلسل جدوجہد کی ہے اور اب بھی ھماری کوششیں جاری ہیں امید ہے ہم سب ،کی مشترکہ کاوشوں سے جلد اس خطے کو اپنے آئینی حقوق ملیں گے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی ان کو نمائندگی ملے گی ،اور اس خطے کے عوام کی محرومیتیں ختم ھوں گی۔امید ہے قومی اسمبلی میں بھی جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے جلد آئینی ترمیم منظور کر لی جائے گی-

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عزاداروں پر درج مقدمات کےخاتمے کا فیصلہ ،ایم ڈبلیوایم کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک کا خطے کی سیاست اور عوامی حقوق کے لئے اھم کردار ہے،علامہ سید ساجد علی نقوی کا پورے ملک اور خاص کر گلگت بلتستان میں انتہائی اھم اور مثبت رول ہے ہماری توقع ہے کہ ہم سب ملکر خطے کے استحکام،ترقی اور آئینی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔دونوں رہنماؤں میں مزید رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ھوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button