مشرق وسطی

امریکہ شام کے تیل کے ذخائر کی چوری کر رہا ہے، شامی وزیر پٹرولیم

شیعیت نیوز: شامی وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس سے وابستہ عناصر شام کے تیل کے ذخائر کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا رویہ بالکل چوروں جیسا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی وزیر پٹرولیم بسام طعمہ نے کہا ہے کہ مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیل سے مالامال نوے فیصد علاقوں پر امریکہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ان علاقوں میں ترکی اور خود سے وابستہ دہشت گردوں کے تعاون سے شام کے تیل کی لوٹ مار اور تیل سے مالامال ان علاقوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شام کے ان علاقوں پر ایک عرصے سے امریکہ، ترکی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کا قبضہ ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں امریکہ اور ترکی کے فوجیوں اور ان سے وابستہ تمام عناصر کی موجودگی، شام کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار اور امریکہ سب سے بڑا تاجر

دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نینزیا نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کچھ غیر قانونی مسلح گروپوں اور کچھ بین الاقوامی گروہوں نے شام کے بحران کو توسیع کے حصول کے لئے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے شام سے تمام غیر ملکی افواج جن کا دمشق نے خیرمقدم نہیں کیا ہے ،کو اس ملک کوچھوڑنے کے اپنے ملک کےمطالبے کا اعادہ کیا۔

شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ، گیرپیرڈسن نے شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی راستہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جو علاقائی اتحاد و استحکام کا باعث بنے گا۔

قابل ذکر ہے کہ شامی عوام سزار کے قانون سمیت جس نے شام کے شہریوں کی روز مرہ کی زندگیوں کو براہ راست متاثر کیا ہے، امریکی پابندیوں کو مستقل طور پر جھیلنے کے علاوہ یورپی ممالک کی طرف سے بھی پابندیوں کا شکار ہیں۔

یادرہے کہ حال ہی میں شام کی وزارت خارجہ اور امیگریشن کے ایک سرکاری عہدہ دارنے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام میں خونریزی اور معاش کے تمام مسائل کے لئے ہر قسم کی دہشت گردی اور معاشی دہشت گردی کی حمایت کے لیے یورپی یونین ذمہ دار ہے لہٰذا اسے اظہار نظر کرنے کا کوئی حق نہیں ہےاس لیے کہ اس کا ہمارے ملک میں کوئی مثبت کردار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button