سعودی عرب

سعودی عرب اور امریکہ کی بری فوجی مشقیں فالکن کلاز 3 شروع

شیعیت نیوز: سعودی عرب اور امریکہ کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں فالکن کلاز 3 شروع ہوگئیں۔ سعودی عرب کی شاہی بری افواج ، سعودی لینڈ فورس اور امریکی بری فوج کے مابین مشترکہ مشق (فالکن پنجز3) کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں گذشتہ ہفتے مکمل کرلی گئی تھیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان فوجی مشقوں کا مقصد سعودی اتحاد کے پست حوصلوں کی تقویت اور آل سعود کو یہ یقین دلانا ہے کہ امریکہ بدستور ان کے ساتھ ہے۔ مبینہ طور پر سعودی امریکی بری مشقوں کا بڑا مقصد حربی استعداد کا معیار بلند کرنے کے لیے فوجی سازوسامان اور عسکری تصورات میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

سعودی عرب کسی بھی خارجی حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاری اور دوست ملکوں کے ساتھ مل جل کر جنگی آپریشن کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں قطیف شہر میں سینکڑوں شیعہ خاندانوں کی جبری نقل مکانی

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کے دو طرفہ عسکری تعلقات کو مضبوط بنانا، دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشقوں کے ذریعے عسکری تصورات میں یکجہتی پیدا کرنا اور فوجی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

تاہم دفاعی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ان فوجی مشقوں کا مقصد یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کے پست حوصلوں کی تقویت کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں دونوں دوست ممالک کے مابین مشترکہ مشقوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد عسکری میدان میں ہم آہنگی کو بڑھانا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی تعاون ، تجربات اورعسکری تصورات کا تبادلہ کرنا اور علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی تیاری بڑھانا ہے۔

مآرب کی جانب یمنی عوام کی پیشقدمی، مستعفی صدر منصورہادی کے زیرکنٹرول علاقوں میں عوامی شورش اور سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمن کے بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں نے سعودی عرب کے فوجیوں کے حوصلے بری طرح سے پست کردیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button