دنیا

افغانستان: کابل میں سرکاری ملازمین کی بس کو دھماکے سے اڑادیا گیا

شیعیت نیوز: افغانستان ميں صحافیوں اورسرکاری ملازمین کے خلاف دہشت گردانہ واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ کابل میں ایک سرکاری ملازمین کی بس کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں، سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں سرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان حکام کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے سرکوتل میں آج صبح ہوا، دھماکے میں سرکاری ملازمین کی بس کونشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی جبکہ کسی دہشت گرد گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

دریں اثنا افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر کے سانحے میں 9 سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگئے ہيں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزرات دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں عملے اور اسپیشل فورس کے کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغانستان کی فضائیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران ایک راکٹ کا نشانہ بن کر حادثے کا شکار ہوا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میدان وردک میں پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر بائیڈن کی ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دیتے ہوئے پابندیوں کی دھمکی

دوسری جانب طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان کے خلاف امریکی حملے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

افغانستان میں موجود امریکہ کے بارودی دہشت گردوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قندھار میں 48 گھنٹوں میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی کاکہنا ہے کہ امریکی فوج نے اڈوں میں موجود اور سفر کرنےوالے طالبان کو نشانہ بنایاہے، طالبان نے امریکی فوج کے خلاف حملے نہیں کیے ہیں ۔

اس سے قبل طالبان نے مقررہ تاریخ تک افغانستان سے امریکیوں کے عدم انخلا سے متعلق جوبائيڈن کے بیان پر اپنے ردعمل میں واشنگٹن کو خبر دارکیا تھا کہ امریکہ فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکہ اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button