مشرق وسطی

ایران کے خلاف یورپی مثلث کی قرارداد کا مسودہ، سعودی چینل العربیہ کی زبانی

شیعیت نیوز: سعودی نیوز چینل العربیہ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر روشنی ڈالی ہے۔

سعودی نیوز چینل العربیہ کے مطابق اس مسودے میں یورپی مثلث نے لکھا ہے کہ ہم اس بات پر شدید پریشان ہیں کہ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے جاری معائناتی سرگرمیوں کو روک دینا چاہتا ہے جبکہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے (JCPOA) پر عملدرآمد پر اطمینان کے حصول کے لئے اُس کی جوہری تنصیبات کی کڑی نگرانی انتہائی ضروری ہے۔

سعودی چینل العربیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یورپی مثلث نے اس مسودے میں موقف اختیار کیا ہے کہ مسلسل و کڑی نگرانی کے بغیر ایران کی صلح آمیز ایٹمی سرگرمیوں پر یقین نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا ہم ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی اپنے اقدامات کو واپس پلٹا دے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ جین لیڈرین نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ 3 یورپی ممالک؛ ایرانی تعاون میں کمی پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران کے خلاف تنقیدی قرارداد منظور کئے جانے کی امریکی کوششوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کے تحفظ کیلئے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے، ایران

دوسری جانب صیہونی چینل الحرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مشترکہ دشمنوں خاص طور پر ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد بنانے کے لئے خلیج فارس کے کچھ عرب ممالک کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یروشلم پوسٹ نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ یہ تینوں عرب ممالک اور اسرائیل ایران کو اپنے لئے ایک بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں خاص کر اگر تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر ، محمد محمود الخاجہ سے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے الخاجہ کو بتایا کہ ہم مشرق وسطی کو تبدیل کریں گے ، ہم دنیا کو تبدیل کریں گے۔

ادھر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں علاقائی اور مشترکہ منصوبوں میں توسیع کے امکان پر تبادلہ خیال کیا،اس اجلاس میں صیہونی قومی سلامتی کے مشیر مئیر بن شبات اور دیگرصیہونی عہدیداروں نےبھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button