ایران

شام پر امریکی حملہ، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی افواج کے غیر قانونی اور جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے یہ حملے جو شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کا تسلسل ہیں ، ایسے حالات میں پیش آیا ہے جب امریکی افواج شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہو چکی ہیں اورحالیہ برسوں میں اس ملک کے کچھ علاقوں پر قبضہ اور تیل سمیت قدرتی وسائل چوری کیا ہے ، جو شامی عوام کا فطری حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کے حکم پر صحافی جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا، امریکی انٹیلیجنس

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ، شام میں غیر قانونی امریکی اڈے دہشت گردوں کو تربیت دے رہے ہیں اور انہیں آلہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی انتظامیہ کے اس اقدام کو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جو فوجی تنازعات کے فروغ اور خطے کو مزید عدم استحکام کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے پاس عراق سے نکلنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، عراقی حزب اللہ

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی ذرائع ابلاغ میں پاک ایران سرحد میں ایندھن اسمگلنک کرنے والوں کے خلاف جھڑپ سے متعلق شائع کی گئی خبروں کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیدار، ایرانی شہری کی لاش کی حوالگی کے مسئلے کا تعاقب کر رہے ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران فرسٹ کلاس بارڈر گارڈز، پاکستان کی جانب سے ایک ایرانی شہری کی لاش کی حوالگی کے مسئلے کا تعاقب کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی رپورٹ کے مطابق، اس حوالے سے ایرانی بارڈر گارڈز اور وزرات خارجہ ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button