اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، سکیورٹی اداروں کی اہم کارروائی، 2 انتہائی مطلوب سعودی نواز تکفیری دہشتگرد گرفتار

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد اظہر الدین عرف ماما اور محمد گبول عرف جمشید کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: شہر قائد میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام ، سکیورٹی اداروں کی اہم کارروائی سعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے انتہائی مطلوب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ان 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج کا آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان کے فرار میں ایک سے زائد فوجیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد اظہر الدین عرف ماما اور محمد گبول عرف جمشید کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button