اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی قومی ہیرومحمد علی سدپارہ کی موت پر ملت ایران بھی سوگوار

اس سے قبل علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، پاک فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے تینو ں کوہ پیما اب اس دنیامیں نہیں رہے۔علی سدپارا کی موت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوگ کا سماں ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے قومی ہیرومحمد علی سدپارہ کی موت پر برادر پڑوسی ملک ایران بھی سوگ میں ڈوب گیا۔ایران میں علی سدپارہ کی خدمات کے اعتراف میں نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کا مقصد دنیا کے عظیم کوہ پیما علی سدپارا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

یہ بھی  پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی ودیگرتکفیری گروہوں کےہزاروں دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کا انکشاف

ایران کے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر علی سدپارہ کی موت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قومی ہیرواورعالمی شہرت یافتہ کوه پیمامحمدعلی سدپارہ کی وفات پرمیں اپنی اوراپنےملک کی طرف سےان کےاہل خانہ اورپاکستانی قوم سےاظہارِتعزیت کرتاہوں۔اللہ پاک ان کوجنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےبتا یاکہ ایران میں علی سدپارہ کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقادبھی کیا گیا۔

یہ بھی  پڑھیں: ہماری سکیورٹی فورسز فوٹو شاپ کے ذریعہ اپنی طاقت دکھاتی ہے، سعودی حزب اختلاف

اس سے قبل علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، پاک فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے تینوں کوہ پیما اب اس دنیامیں نہیں رہے۔علی سدپارا کی موت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوگ کا سماں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button